ملک میں 33 احساس نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں،ثانیہ نشتر

    ملک میں 33 احساس نشوونما مراکز قائم کئے جارہے ہیں،ثانیہ نشتر

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ملک کے 9 اضلاع میں 33 احساس نشوونما مراکز قائم کیے جارہے ہیں ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ضلع دیر بالا میں پہلا احساس نشوونما مرکز قائم کردیا گیا ہے  دیربالا میں 6 نشوونما مراکز کھولے جائیں گے  انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جلد احساس نشوونما پروگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے نشوونما مرکز پرخواتین اور ان کے بچوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں گی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ نشوونما مرکز پر طبی معائنہ، صحت بخش غذا اور دیگرسولتیں دی جائیں گی عوام کو نشوونما وظائف کی باسہولت ترسیل یقینی بنائیں گے معاون خصوصی نے کہا کہ ہر نشوونما مرکز پر اے ٹی ایم بھی نصب کی جا رہی ہیں۔

ثانیہ نشتر

مزید :

صفحہ آخر -