خیبرپختونخوا،سیاحت، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کیلئے ایس اوپیز جاری

خیبرپختونخوا،سیاحت، ہوٹلز، ریسٹورنٹس کیلئے ایس اوپیز جاری

  

 پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے سیاحت، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے لیے ایس او پیز جاری کر دیئے۔محکمہ صحت خیبر پختون خوا کی جانب سے جاری کیے گئے ایس او پیز کی دستاویز کے مطابق تمام سیاحوں کے لیے فیس ماسک اور سینی ٹائیزر کا استعمال لازمی ہو گا۔تمام انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کا بخار چیک کیا جائے گا، ہوٹل انتظامیہ کو تمام سیاحوں کا ڈیٹا رکھنا لازمی ہوگا، ہوٹل میں ہجوم کی بجائے باہر  ہجوم کی اجازت ہو گی۔سیاحوں کو ایمرجنسی کی صورت میں قریبی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کرنا ہو گا، بیمار سیاحوں کو صحت مند سیاحوں سے الگ رکھنا ہو گا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایچ اوز ایس او پیز پر عمل اور مانیٹرنگ کے ذمے دار ہوں گے۔

ایس او پیز جاری

مزید :

صفحہ آخر -