سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے خصوصی فنڈز قائم کئے جائیں، طاہرالقادری 

  سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے خصوصی فنڈز قائم کئے جائیں، طاہرالقادری 

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کی بحالی کیلئے ریاستی سطح پر بھر پور مدد ہونی چاہیے۔مرکزی اور صوبائی حکومتیں تمام وسائل برؤے کار لاتے ہوئے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات مہیا کریں۔کراچی،بلوچستان اور پنجاب کے کئی اضلاع اور تحصیلوں میں صورتحال تشویشناک نظر آ رہی ہے۔شدید بارشوں، سیلابی ریلوں نے تباہی پھیلا رکھی ہے۔بارشوں اور سیلابی ریلے سے جن غریب شہریوں کے گھر اور فصلیں تباہ ہوئی ہیں حکومت انکی فوری اور براہ راست مالی مدد کرے۔ متاثرین کی مدد کیلئے خصوصی فنڈز قائم کئے جانے چاہئیں۔ریاست مدینہ کے نظم و نسق کا پہلا اصول بھی یہی ہے کہ کسی کمزور کو کبھی تنہا نہ چھوڑا جائے اور اسکی ہر ممکن مدد کی جائے۔انہوں نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو بھی ہدایات جاری کیں کہ ہنگامی بنیادوں پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کی جائے۔

طاہرالقادری 

مزید :

صفحہ آخر -