پنجاب کے 4اضلاع کے کارکنوں کو رائیونڈ تبلیغی مرکز آنے کی اجازت

پنجاب کے 4اضلاع کے کارکنوں کو رائیونڈ تبلیغی مرکز آنے کی اجازت

  

رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی مرکز کو پنجاب کے 4اضلاع کے کارکنان کیلئے کھول دیا گیا،صوبہ خیبر پختونخواہ کے 5اضلاع کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی تبلیغی جماعت کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد پنجاب کے 4ضلاع سرگودھا،فیصل آباد،گوجرانوالا اور لاہور کے اضلاع کے تبلیغی کارکنان جو چلہ لگانا چاہتے ہیں ان کو رائے ونڈ تبلیغی مرکز میں آنے کی اجازت دی گئی ہے۔رائے ونڈ عالمی مرکز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے5اضلاع کوہاٹ،دیر،بنوں،مردان اور ڈیرہ اسماعیل خاں کے تبلیغی مراکز میں شب جمعہ کے اجتماعات کی اجازت دیدی گئی ہے۔

تبلیغی مرکز

مزید :

صفحہ آخر -