وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصر حسین 

 وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،ناصر حسین 

  

کراچی (این این آئی) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ  نے کہا ہے کہ کراچی کی وراثت کے دعویدار ہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کرونا اقدامات کے حوالے سے عوام کا غیر مشروط اعتماد ہماری جیت ہے انہوں نے کہا کہ ناگہانی آفات،مسائل میں سندھ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے ملک کے مسائل پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی حل نہیں کرسکتا ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کی وراثت کے دعویدارہی کراچی کی تباہی کے ذمہ دار ہیں انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے جدید منصوبوں کے متعدد پروگرامز کا افتتاح کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ کرپشن،اقربا پروری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو کا وژن روشن اور جگمگاتا پاکستان ہے۔

ناصر حسین شاہ 

مزید :

صفحہ آخر -