نیب پنڈی نے و زارت خارجہ کے سابق افسر کو گرفتار کرلیا
راولپنڈی (این این آئی)نیب راولپنڈی نے و زارت خارجہ کے سابق افسر طفیل قاضی کو بطور اکاؤنٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔نیب اعلامیے کے مطابق طفیل قاضی 2013 ء سے 2018 ء تک صوفیہ بلغاریہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہا،ملزم نے سفارت خانے میں بطور اکاونٹنٹ سرکاری فنڈ کو نقصان پہنچایا۔نیب کے مطابق نیب راولپنڈی کو یہ کیس وزارت خارجہ کی جانب سے بھیجا گیا تھا،جس کے بعد نیب ٹیم نے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی کاکہنا ہے کہ نیب کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں گے۔
عرفان منگی