پاک بحریہ کی جانب سے دادو  میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن

  پاک بحریہ کی جانب سے دادو  میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بحریہ کی ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس ٹیموں نے سول انتظامیہ کے تعاون سے سندھ کے ضلع دادو میں بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کیا۔ موسلا دھار بارش اور نائی گج ڈیم میں شگاف پڑنے کی وجہ سے علاقے میں متعدد دیہات زیر آب آگئے ہیں۔پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیمیں موٹربوٹس اور جان بچانے کے سامان کے ہمراہ   شدید بارش اور طوفانی سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچ گئیں۔ٹیموں نے جوہی گوٹھ کے ملحقہ علاقوں میں پھنسے ہوئے مقامی باشندوں کی بڑی تعداد کو نکال لیا ہے۔ 400 سے زائد خاندانوں کو امدادی سامان اور راشن بھی فراہم کیا گیا ہے۔ 
  پاک بحریہ

مزید :

صفحہ آخر -