کوارٹروں کی الاٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کیاجائے،ریٹائرڈریلوے ملازمین

  کوارٹروں کی الاٹمنٹ پالیسی پر عملدرآمد کیاجائے،ریٹائرڈریلوے ملازمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان ریلویز کے درجنوں ریٹائرڈ ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو کوارٹرز ان کے ناموں پرالاٹ کئے جائیں تاکہ بیمار ملازم اپنے الاٹ شدہ کوارٹر میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش رکھ سکیں،اسی طرح دوران ڈیوٹی انتقال کر جانے والے ریلوے ملازمین کو جو کوارٹرز الاٹ تھے وہ ان کے بیٹے بیٹی کو ملازمت ملنے کے بعد الاٹ کر دیئے جائیں۔چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی کے نام آغا جاوید اقبال، طاہر حسین، منیر احمد، سید حیدر حسین رضوی سمیت دیگر ریٹائرڈ ملازمین کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس اسلام آباد کے سیکشنز افسر سید ذیشان رضا زیدی کی جانب سے ایک محکمانہ مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان ویلیڈیشن پالیسی اور وزیر اعظم پیکیج کے تحت تعینات ہونے والے ریلوے ملازمین پاکستان ریلوے کے کوارٹرز الاٹ کروانے کے اہل ہیں۔ ملازمین نے اپیل کی ہے کہ وزارت ہاؤسنگ کے تحریری مراسلے کی روشنی میں کوارٹروں کی الاٹ منٹ کی پالیسی پر عملدرآمد کیاجائے۔
ریلوے ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -