لاہورسنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم میں سالانہ شجرکاری مہم کا افتتاح 

لاہورسنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم میں سالانہ شجرکاری مہم کا افتتاح 

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) سالانہ شجر کاری مہم 2020ء کے حوالے سے سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم میں سالانہ شجرکاری مہم کا افتتاح چیف ایگزیکٹو میاں محمد ناصر نے مین بلیوارڈ پر پودا لگاکر کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سنٹرل پارک ناصر مجید جنرل منیجر سکیورٹی اینڈ ایڈمن لیفٹیننٹ کرنل(ر) ملک طارق ہارٹی کلچر انچارج توصیف شاہ اور دیگر شرکاء بھی موجود تھے۔ حسب روایت انتظامیہ سنٹرل پارک ہاؤسنگ سکیم کو سرسبز و شاداب رکھنے کی کوششیں جاری رکھے گی۔ سابقہ روایت کے مطابق انتظامیہ سنٹرل پارک اس بار بھی لاہور کے مختلف مقامات، آئی ٹی ٹاور گلبرگ، ڈی ایچ اور موٹر وے پر اپنا سٹال لگائے گی اور بلا معاوضہ پودے مہیا کرے گی۔ 

افتتاح

مزید :

صفحہ آخر -