سینتھیا رچی کیخلاف رحمان ملک  کی قذف آرڈیننس کے تحت  درخواست پرسماعت دو ستمبر تک ملتوی

      سینتھیا رچی کیخلاف رحمان ملک  کی قذف آرڈیننس کے تحت  درخواست پرسماعت دو ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سینتھیا رچی کے خلاف رحمان ملک کی قذف آرڈیننس کے تحت درخواست پرسماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔سینتھیا رچی اپنے وکیل عمران فیروز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے سماعت کی۔عدالتی حکم پر سینتھیا ڈی رچی نے تیس ہزار کے مچلکے جمع کروادئیے۔سینتھیا رچی کی کیس میں بریت کی درخواست پر دلائل نہ ہو سکے،وکیل درخواست گزار کی جانب سے تیاری کے لیے وقت دینے کی استدعا  کی گئی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت دو ستمبر تک ملتوی کر دی۔

سینتھیا رچی

مزید :

صفحہ آخر -