مسیحی مقدس مقام ”مریم آباد“ کی تزین و آرائش مذہبی سیاحت کے لئے کھولیں گے: چودھری سرور

مسیحی مقدس مقام ”مریم آباد“ کی تزین و آرائش مذہبی سیاحت کے لئے کھولیں گے: ...

  

 لاہور، ڈسکہ(نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،تحصیل رپورٹر) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مسیحی برداری کے مقدس مقام ”مر یم آباد“ کو بین الاقوامی سطح پر مذہبی سیاحت کے لیے کھولنے اور اس کی تزئین و آرائش کر نے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیتوں کیلئے سر کاری ملازمتوں میں کوٹے میں اضافہ کیلئے بھی اقداما ت کر یں گے، پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے جبکہ بھارت اقلیتوں کیلئے قتل گاہ بن چکا ہے۔ گور نر ہاؤس میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقعہ پر سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت کے ساتھ بدترین کشیدگی کے باوجود وزیر اعظم عمران خان نے وعدے کے مطابق سکھوں کیلئے کر تار پور منصوبہ نہ صرف مکمل کیا بلکہ اس کو بھارت سمیت دنیابھرکے سکھوں کیلئے کھول دیا اور پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے جان ومال کے تحفظ کو بھی ہماری حکومت یقینی بنارہی ہے۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان کے برعکس بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ دنیا کے سامنے ہے۔مودی کی فاشسٹ پالیسیاں نہ صرف انڈیا بلکہ کشمیر میں بھی بے گناہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر تشدد اور انکے گھروں کو جلانے جیسے واقعات کسی دہشت گردی سے کم نہیں۔اُنہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی کا جو وعدہ کیا ہم اسکو کبھی نظر انداز نہیں کریں گے۔  میں بہت جلد خود مسیحوں کے مقد س مذہبی مقام مر یم آباد کا دورہ کروں گا اور جیسے ہم نے کرتار پورکو عالمی سیاحوں کے لئے کھولتے ہوئے وہاں تزئین وآرائش سمیت دیگر سہولتیں فراہم کیں ہیں ایسے ہی مر یم آباد کو بھی سیاحوں کیلئے کھولیں گے اور اسکے لیے ورلڈ بنک سمیت دیگر اداورں سے فنڈنگ کیلئے بھی بات کی جائے گی۔علاوہ ازیں پاکستان ٹی بی ایسوسی ایشن کے جنرل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ٹی بی ایسوسی ایشن ہر سطح پر جس انداز میں آگاہی فراہم کررہی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ حکومت اور سماجی ادارے صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کرخدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

چوہدری سرور

مزید :

صفحہ آخر -