چمن بم دھماکے میں 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال ہوا،مقدمہ درج

  چمن بم دھماکے میں 8 کلو دھماکہ خیز مواد کا استعمال ہوا،مقدمہ درج

  

 چمن(آئی این پی)  بلوچستان کے شہر چمن میں گزشتہ روز مال روڈ پر موٹر سائیکل بم دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ چمن بم دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل، خوف و ہراس پھیلانا اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل بم دھماکے میں 7 سے 8 کلو بارودی مواد اور بال بیرنگ استعمال کیے گئے۔

چمن بم دھماکے

مزید :

صفحہ آخر -