چودھری برادران کاسابق صدر رفیق تارڑ سے اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت

  چودھری برادران کاسابق صدر رفیق تارڑ سے اہلیہ کے انتقال پراظہار تعزیت

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کو ٹیلیفون کیا اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔چو دھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومہ نہایت نیک سیرت تھیں اور ان کی ساری عمر انسانیت کی فلاح کیلئے جدوجہد میں گزری، یہی وجہ ہے کہ آج بھی ان کو معتبر حلقوں میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

اظہار تعزیت

مزید :

صفحہ آخر -