مسجد الحرام، مسجد نبوی ؐ کی توسیع کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کی تیاری 

  مسجد الحرام، مسجد نبوی ؐ کی توسیع کیلئے تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کی تیاری 

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)مسجد الحرام و مسجد نبویؐ امور کی جنرل پریذیڈنسی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا ہے کہ ’خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مقدس مساجد کی توسیع اور تجدید کے لیے جملہ وسائل وقف کیے ہوئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ حج، عمرہ زائرین کو جدید تر مکمل سہولتیں مہیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مسجد الحرام و مسجد نبویؐ امور کی جنرل پریذیڈنسی نے اپنی تاریخ کے سب سے بڑے منصوبے کی تیاری شروع کردی ہے۔یہ پریذیڈنسی کی تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔ اس کی بدولت کام کا طریقہ مکمل طور پر تبدیل ہوجائے گا۔ نئے ہجری سال کے آغاز پر 2024-2020ء کا ماسٹر پلان جاری کیاجائے گا۔یہ پریذیڈنسی کی تاریخ میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ نے منصوبہ بندی اینڈ ڈویلپمنٹ ایجنسی کو آئندہ حج و عمرہ موسم کے لیے جامع پلان تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تمام ادارے مل کر جامع سکیمیں تیار کریں گے۔السدیس نے جنرل پریذیڈنسی کے تمام عہدیداروں سے کہا ہے کہ وہ ڈیجیٹل کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کریں۔ افرادی قوت تیار کریں۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے تمام کارکنان کے لیے سپیشل کورس کی تعداد اور معیار کو بڑھائیں‘۔  انہوں نے کہا کہ مقدس مساجد کی انتطامیہ ان دنوں آئندہ عمرہ موسم، رمضان موسم اور حج موسم کے لیے تمام سکیمیں تیار کرنے میں لگی ہوئی ہے۔  

منصوبے کی تیار ی

مزید :

صفحہ آخر -