سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، فی تولہ سونے کی قیمت مزید 2900روپے کم، ڈالر 10پیسے سستا یورو 50پیسے مہنگا

      سٹاک مارکیٹ میں زبر دست تیزی، فی تولہ سونے کی قیمت مزید 2900روپے کم، ڈالر ...

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہااور کے ایس ای 100انڈیکس40700پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 644.39پوائنٹس کے اضافے سے 40559.15پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا جب کہ 61.05فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سٹاک مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 93ارب5کروڑ51لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 4.07فیصد زائد رہا۔گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل ٰنڈ گیس اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کی بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی۔ بعد ازاں 40700پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اور کے ایس ای100انڈیکس644.39پوائنٹس کے اضافے سے40559.15پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 345.40پوائنٹس کے اضافے سے17607.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 354.33پوائنٹس کے اضافے سے28347.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گذشتہ روز 416کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 254کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 139میں کمی اور 23میں استحکام رہا۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت47ڈالر کی کمی سے1670ڈالر پر آ گئی۔آل سندھ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2900روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ26ہزار100 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ8ہزار110روپے ہو گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں ریکوری آئی جب کہ یورو کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ہوا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.25روپے سے گھٹ کر168.15روپے ہو گئی۔ یورو کی قیمت خرید 196روپے سے بڑھ کر196.50روپے اور قیمت فروخت198روپے سے بڑھ کر198.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 218روپے اور قیمت فروخت220روپے پر بدستور برقراررہی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -