وزیر اعلیٰ محمو د خان کا امیر مقام کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

              وزیر اعلیٰ محمو د خان کا امیر مقام کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مسلم لیگ (ن)  کے صوبائی  صدر امیر مقام کی ہمشیرہ کے انتقال پر دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے افغانستان کے سابق وزیر، شاعر اور دانشور سلیمان لائق کے انتقال پر بھی دلی دکھ کا اظہار کیا اور پسماندگان سے تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور متاثرہ خاندان کے لیے  صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -