قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے سی ای او سمیت قومی ایئر لائن کے اعلٰی حکام کو طلب کر لیا

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نے سی ای او سمیت قومی ایئر لائن کے اعلٰی حکام کو طلب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (آئی این پی)وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا ہے کہ ملائیشیااور گلف ممالک کیلئے لیبر کی بڑی تعداد صوبہ خیبر پختون سے جاتی ہے مگر پی آئی اے ان مسافروں کو کراچی آنے پر مجبور کرتی ہے جہاں سے انہیں دوسرے ممالک لے جایا جاتا ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن پشاور اور کوئٹہ سے فی الفور سروس شروع کرئے علی محمد خان نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس چیئرمین کمیٹی رانا قاسم نون کی سربراہی میں اجلاس پارلیمنٹ ہاوس منعقد ہوا۔ وزیر مملکت پارلیمانی امورعلی محمد خان نے کہا کہ پی آئی اے قومی کمپنی ہے اسے تر جیح دی جائے۔ اجلاس میں شریک فضائی کمپنی کے حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے روٹ بند کیے تھے اب ملتان کوئٹہ روٹ اوپن کر دیا گیا ہے جبکہ پشاور اگلے ہفتے کھول دیا جائے گا۔ قائمہ کمیٹی نے اگلے اجلاس میں چیف ایگزیکٹو، چیف کمرشل آفیسر سمیت اعلی حکام کو طلب کر لیا کمیٹی نے تمام اعلی حکام کی تنخواہوں، مراعات نئی بھرتی سمیت دیگر تفصیلات بھی طلب کر لی۔
علی محمد خان

مزید :

صفحہ آخر -