دہری شہریت، معاونین خصوصی، مشیر ان کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

دہری شہریت، معاونین خصوصی، مشیر ان کو ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں وفاقی کابینہ میں دہری شہریت والے معاونین خصوصی اور مشیران کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ وفاقی کابینہ نے غیر منتخب اور برآمد شدہ بیس معاونین خصوصی، مشیران کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کیں  19 غیر منتخب کابینہ اراکین میں سے چار معاونین دہری شہریت رکھتے ہیں موقف کے مطابق ندیم بابر کی پاکستان اور امریکہ میں میں سولہ کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ہیں،ندیم بابر کی پاکستان میں 8 کمپنیوں کا کاروباری حجم دو ارب 15 کروڑ روپے مالیت کا ہے  موقف اختیار کیاگیاکہ شہزاد اکبر کی جائیدادوں کی مالیت 10 کروڑ روپے ہے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم کی جائیدادوں کی مالیت 15 کروڑ روپے ہیں  موقف اختیار کیاگیاکہ امریکی، برطانوی اور کینڈین شہریت رکھنے والے افراد کا اہم عہدوں پر تعینات ہونا تشویش ناک ہے موقف اختیار کیاگیاکہ غیر ملکی شہریوں کا اہم عہدوں پر تعینات ہونا ملک سے غداری کے مترادف ہے، قومی مفاد اور حساس معلومات کا تحفظ کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
اپیل دائر 

مزید :

صفحہ آخر -