مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کر دی ، بابر اعوان 

       مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کر دی ، بابر ...

  

 اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر مسلم لیگ (ن)کے کارکنان نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کر دی ہے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ دو درجن پتھراو کرنے والے سمندر نے پھر ثابت کیا ہے کہ 1997میں سپریم کورٹ پر حملے کی طرح 2020میں کسی بھی ادارے پر حملہ کرنے کی پتھریلی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر بابر اعوان نے ٹی وی چینل اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینل اور میڈیا نے پتھروں سے بھری گاڑیاں دکھا کر قانون شکن ٹولے کو بے نقاب کیا ہے۔

 بابراعوان

مزید :

صفحہ آخر -