بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ہونیوالا سلوک دردناک ہے،پرویز اشرف
اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا وہ بہت دردناک ہے اقلیتوں کے حقوق پر سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قائدِ اعظم کی 11 اگست کی تقریر تمام شہریوں کے حقوق کی عکاس ہے بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا وہ بہت دردناک ہے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوئی مذہب نہیں سکھاتا کہ کسی کے مذہبی حقوق کو پامال کیا جائے مقبوضہ کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہے تو بھارت نے 9 لاکھ فوج کیوں بھیجی کشمیریوں کو آزادی ملنی چاہیے یہی انسانیت کا تقاضا ہے اسلام آباد میں منعقدہ سیمینار میں ڈاکٹر رمیش کمار، ممبر قومی اسمبلی کا اقلیتوں کے حوالے سے خطاب کیا ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہم گنگارام کی مورتی لاہور میں سے ہٹادیں تو یہ ایک آئینی زیادتی ہوگی، قائدِاعظم نے پرچم میں ہرا رنگ تمام پاکستانیوں اورسفید رنگ امن کیلئے دیا تھا پاکستان میں اقلیتوں کا کردار کم نہیں ہوگا چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے اقلیتوں کے حوالے سے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے عالمی دن کا مقصد تمام انسانیت کے حقوق کے بارے میں بات کرنا ہے شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت میں جو انسانیت کے ساتھ ہو رہا عالمی سطح پر آواز اٹھانی چاہئے۔
راجہ پرویز اشرف