مافیاز کی سپورٹ سے آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا؛ سراج الحق

مافیاز کی سپورٹ سے آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا؛ سراج الحق

  

  لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مافیاز کی سپورٹ سے آنے والی حکومتوں نے ہمیشہ عوام کا استحصال کیا،وزیر اعظم اعتراف کرتے ہیں کہ ان کو بھی چاروں طرف سے مافیاز نے گھیر رکھاہے،چیف جسٹس نے درست فرمایا کہ مافیاز حکومتوں کو پالتے ہیں حکومتیں ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں،آدھی درجن مافیاز کی موجود گی میں ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا تصور نہیں کیا جاسکتا،حکومت کی دو سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے،قوم سوال کررہی ہے کہ کورونا کی وباء میں عوام کے لیے مختص 12سوارب روپے کہاں خرچ ہوئے،موجودہ حکومت کا احتساب، احتساب کے نام پر بدترین مذاق ہے،حکومتوں نے عدالتوں کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کیا،قوم چاہتی ہے کہ عدالتیں،اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہوں تاکہ قوم جمہوریت پر اعتماد کرسکے،کشمیرمیں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے بھارتی افواج مسلمانوں کی نسل کشی کررہی ہے اور عالم اسلام کے حکمران اور او آئی سی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک اس وقت بدترین حکمرانی کی زد میں ہے۔سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کو ایک ہی جگہ سے ہدایات ملتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب کے علاوہ باقی سب چیزوں پر سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کا ایک ہی موقف ہے۔

سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -