لڑکی کو بے لباس کرنے کا کیس، ملزمان ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

         لڑکی کو بے لباس کرنے کا کیس، ملزمان ضمانت خارج ہونے پر گرفتار

  

  راولپنڈی (آئی این پی)راولپنڈی میں لڑکی کو بے لباس کرکے ویڈیو بنانے کے کیس میں 2  ملزمان کو عدم پیروی پر ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔راولپنڈی کی مقامی عدالت میں تھانہ وارث خان کی حدود میں لڑکی کو بے لباس کرنے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ملزمان کی عدم پیروی پرعدالت نے ضمانت خارج کردی اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے تاہم پولیس نے کارروائی کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو پولیس گرفتار کرچکی ہے جبکہ دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔تھانہ وارث خان پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر میں 354 اے کی دفعہ کا اضافہ بھی کردیا ہے۔ 

گرفتار

مزید :

صفحہ آخر -