کراچی میں ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی

  کراچی میں ڈکیتی کی واردات، ویڈیو منظر عام پر آگئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد رضویہ تھانے کی حدود میں 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپارٹمنٹ کے نیچے کھڑے شہری کو 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آکر دھکا دیا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر نقدی، موبائل فون چھینا اور شہری کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری زمین گرا اور مزاحمت کرتا رہا، ملزمان نے اس کے کپڑے بھی پھاڑ دئیے۔واردات کے وقت درجنوں افراد آس پاس سے گزرتے رہے لیکن کوئی شہری کی مدد کو آگے نہ آیا۔

مزید :

صفحہ آخر -