اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی پر فردِ جرم کیلئے تاریخ مقرر

          اسپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی پر فردِ جرم کیلئے تاریخ مقرر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کی۔دورانِ سماعت اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔دورانِ سماعت احتساب عدالت نے مفرور ملزمان کا کیس الگ کر دیا جبکہ آغا سراج درانی و دیگر پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے یکم ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔دورانِ سماعت آغا سراج درانی کے اہلِ خانہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی دائر کی گئی

مزید :

صفحہ آخر -