الخدمت کے تحت دادو کے بارش متاثرین میں راشن تقسیم

الخدمت کے تحت دادو کے بارش متاثرین میں راشن تقسیم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ضلع دادو کے بارش متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا،جہاں حالیہ بارش سے کچے کے علاقے میں سیلابی صورتحال پیدا ہو ئی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو کے بارش متاثرین میں الخدمت کی جانب سے راشن تقسیم کیاگیا۔الخدمت دادو کے  صدر موسیٰ ببر نے دیگر ذمے داران کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ کچے کے علاقے کادورہ کیا اور متاثرہ افراد میں راشن تقسیم کیا۔علاوہ ازیں ریجنل دفتر کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  ڈائریکٹرڈیزاسٹر مینجمنٹ خیر محمد تنیو نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے الخدمت کے رضاکارتیار ہیں،متاثرین کو مزید راشن کی فراہم کیاجائے گا،ان کے لیے مفت میڈیکل کیمپ اور خیمہ بستی قائم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کے تربیت یافتہ رضاکاروں نے مختلف سانحات پر بر وقت کارروائی کرکے ہزاروں کی تعداد میں جا نیں بچائیں، گزشتہ برسوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات تعمیر کرکے متاثرین کو دیے،ہزار وں افراد کومفتی طبی امداد، تیار اور خشک راشن اور خیمے فراہم کیے گئے۔جبکہ حالیہ عالمی وبا کوروناکے بعد لاک ڈاؤن میں الخدمت کے بے لوث رضاکاروں نے ہزاروں خانداہوں کو راشن فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحات سے نمٹنے کے لیے راضاکاروں کی مختلف سطحوں پرتربیت کا عمل جاری رہتاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -