حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،گوہر انقلابی

حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،گوہر انقلابی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری گوہر انقلابی نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی, بے روزگاری اور بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے علاوہ کچھ نہ دیا, نااہلیت کی انتہا کردی گئی ہے, لوگ تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس گرمی اور حبس میں بجلی کے بھی منتظر ہیں کہ کب آئیگی. اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کسی کے ساتھ زرا برابر بھی انصاف نہیں کیا. غریب لوگوں سے زندگی کا حق بھی چھین لیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا جو بجلی پیدا کرکے دیتا ہے وہ اسکے اپنے باسیوں سے چھین کر لے جاتے ہیں اور یہاں کی عوام کو صرف لوڈشیڈنگ اور بڑے بڑے بجلی کے بل تھما دیے جاتے ہیں. پیسکو نے کنڈہ کلچر کا نام لے کر خود کو بری الزمہ قرار دے دیا جبکہ صورتحال یہ ہے کہ صوبائی دارلحکومت سمیت ہر ایک ضلع بالخصوص چارسدہ اور مردان میں تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کررکھی ہے اسکا مطلب پیسکو پورے صوبے کو چوروں کی فہرست میں رکھتا ہے!.  انکا کہنا ہے کہ ایک طرف بے روزگاری انتہا پر ہے تو دوسری طرف مہنگائی کا طوفان برپا کیا ہوا ہے ان نا اہل حکمرانوں نے. آٹے کی قلت پیدا کرکے اسے مہنگا کیا گیا,  دال سبزی کے دام بھی آسمان سے باتیں کرتے ہیں, گوشت پہلے ہی عام آدمی کی دسترس سے باہر تھا, یہ لوگ مٹی کھائینگے یا پھر انہیں صرف پانی پر گزارا کروانے پر تل چکے ہیں تحریک انصاف والے. گوہر انقلابی نے واضح کیا کہ اگر مہنگائی,  بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو پھر سڑکوں پر دمادم مست قلندر ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -