ضم شدہ ضلع میں صنعت وتجارت کیلئے انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے: سرتاج خان 

ضم شدہ ضلع میں صنعت وتجارت کیلئے انڈسٹریل سٹیٹ قائم کی جائے: سرتاج خان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامر س اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاورنے خیبرپختونخوا میں نئے ضم شدہ ضلع باجوڑمیں صنعت وتجارت کے فروغ اور بے روزگاری خاتمے کے لئے انڈسٹریل اسٹیٹ منظور کرنے، باجوڑ چیمبرآف کامرس بلڈنگ بنانے اور افغانستان کے ساتھ باڈر سٹیشن نواں پاس اور غاخی پاس کھولنے کا حکومت سے مطالبہ کیاہیں۔ گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان سے باجوڑ سے تعلق رکھنے والا ایف پی سی سی آئی ایگزیکٹیو ممبرمحمد افضل پرمشتمل وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفد نے باجوڑ کے متعدد مسائل پر روشنی ڈالی اور ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ باجوڑ چیمبر کی بلڈنگ، انڈسٹریل اسٹیٹ انعقاد اور ٹورازم کو فروغ دینے کے لئے انفراسٹکچر کو بہتر کیا جائے جس میں باجوڑ کے سڑکوں کی تعمیر سرفہرست ہے۔وفد کو کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے یقین دلایا کہ جلدسرکاری محکموں سے روابط بڑھانے کی غرض سے باجوڑ چیمبر کی اجلاس منعقد کرینگے جبکہ بارڈ سٹیشن کھولنے کیلئے کسٹم سے ملاقات کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں روزگار کے مواقع بڑھانے کے لئے صوبائی حکومت فوری طور پر باجوڑمیں انڈسٹریل اسٹیٹ کی منظوری دیں اور تجارت کی فروغ کے لئے بارڈ سٹیشن نواں پاس اور غاخی پاس کھول دیاجائے تاکہ صنعت وتجارت کی ترقی کے ساتھ بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -