12اگست پختون تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا،وجاہت کاکا خیل 

   12اگست پختون تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا،وجاہت کاکا خیل 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما میاں وجاہت کاکاخیل نے کہا ہے کہ  12اگست پختون تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا اور اسی روزاس صوبے کے ایک جابر  حکمران نے نہتے پختونوں پر فائر کرکے ان کو شہید کیا لیکن اس جابر حکمران کا بھی حال پوری دنیا دیکھا کہ وہ اس دنیا سے ایسا مٹا جیسے وہ تھا ہی نہیں کیونکہ باچا خان کا نا م آج بھی زند ہ ہے اور قیوم کا پاکستان کی تاریخ میں کہیں نام و نشان تک نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم بابڑہ کے حوالے سے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہر دور میں ہر جابر اور ظالم کے خلاف آواز بلند کی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی سٹبلشمنٹ کی انکھوں میں عوامی نیشنل پارٹی ہی انکھیں ڈال کر پختون قوم کا حق وصولی کے لئے سیہ پلائی دیوار بنتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج 12اگست کو یوم بابڑہ کے حوالے منعقدہ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ کینٹ کے کارکن حکیم آباد سے ہوتے ہوئے نوشہرہ کینٹ پہنچے گئے اور بعدازاں امان گڑھ جائیں گیانہوں نے کہا کہ  اس جلوس کی قیادت بھی عوامی نیشنل پارٹی نوشہرہ کینٹ کے کارکنوں نے مجھے سونپی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -