دارالعرفان منارہ میں تقریب حلف برداری،عبدالقدیر اعوان نے حلف لیا 

دارالعرفان منارہ میں تقریب حلف برداری،عبدالقدیر اعوان نے حلف لیا 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)دارالعرفان منارہ میں تقریب حلف برداری منعقد ہوئی جس میں شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان نے تمام عہدیداران سے حلف لیا۔ان عہدیداران میں صاحب مجازین،امراء سلسلہ عالیہ اس کے علاوہ تنظیم الاخوان کے صدور،جنرل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری اور سیکرٹری اطلاعات شامل تھے۔موجود ہ حالات کے پیش نظر کچھ احباب ڈویژنل سطح کے مرکز تشریف لائے باقی تمام ذمہ داران کی حلف برداری بذریعہ آن لائن ہوئی۔جو کہ اپنے علاقہ کے مرکز دارالعرفان میں اکٹھے ہوئے اور انہوں نے آن لائن حضرت جی کے ساتھ اپنا حلف اُٹھایا۔یاد رہے کہ یہ ذمہ داری اگلے تین سال کے لیے ہے۔ مرکز میں صاحب مجازین حضرات کے علاوہ  کے پی کے سے کفیل گل جنرل سیکرٹری خان بشر،عبدالماجد جنرل سیکرٹری پنجاب،امجد اعوان سیکرٹری انفارمیشن تنظیم الاخوان پاکستان نے بھی شرکت کی۔آخر میں حضر ت نے فرمایا کہ اپنی اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریں۔تا کہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکیں۔کیونکہ ایک دن آنے والا جب ہر ایک کو اپنا جواب دینا ہے۔تو اللہ کریم سب ساتھیوں کو استقامت عطا فرمائیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -