مریم نواز کی گاڑی پر حملہ حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، مرتضیٰ جاوید عباسی 

مریم نواز کی گاڑی پر حملہ حکومت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے، مرتضیٰ جاوید ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صوبائی جنرل سیکریٹری رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی پر حملہ حکو مت کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے اور اس سازش میں عمران سرکار ملوث ہے،  مریم نواز کی گاڑی پر حملے کی ذمہ دار عمران سرکار ہے حکومت نے تصادم کا منصوبہ پہلے سے تیار کر رکھا تھا۔ مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ سیاسی قیادت کو اس طرح نشانے پر لینے سے ملک میں انارکی پھیلے گی اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا جو آج عمران کی حکومت میں سیاسی قیادت اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ہو رہا ہے ایسا کبھی حضرت عمر کے زمانے میں اور کبھی کسی عمر کے زمانے میں بھی نہیں ہوا عمران خان کو اپنی ان پالیسیوں کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ساری عمر کوئی حکومت میں نہیں رہتا،ن لیگ کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے کہا کہ ہمیں شبہ ہے کہ مریم نواز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے کیونکہ بلٹ پروف گاڑی کے شیشے سے پتھر سے نہیں ٹوٹتے،خدا نخواستہ مریم نواز کو کچھ ہوا تو اس ملک میں وزیراعظم ہاؤس میں بیھٹا عمران بھی محفوظ نہیں رہے گا۔۔  ہمارے نہتے کارکنوں پر پتھراؤ لاٹھی چارج اور ان کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید مذمت کرتے ہیں اور ان کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات فوری واپس لینے کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔۔ نیب اپنی ساکھ کھو بیٹی ہے نیب کے چیئرمین  اخلاقی طور پر چیئرمین رہنے کے قابل نہیں رہے نیب چھوٹی ہے اور جھوٹی ثابت ہوچکی ہے اور نیب کے کینگرو کورٹس کو مسترد کرتے ہیں، نیب کا کالا قانون نیب کے کالے کرتوت یکطرفہ اور جانبدار احتساب پورے ملک میں بغاوت کو ہوا دے رہی ہے قانون کی بالادستی کیلئے نیب کو غیر جانب دار ہونا چاہیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -