پرائیویٹ سکولز کی نیشنل ایکشن کمیٹی کا 15اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

  پرائیویٹ سکولز کی نیشنل ایکشن کمیٹی کا 15اگست سے تعلیمی ادارے کھولنے کا ...

  

اسلام آباد (آن لائن) ملک بھر کے پرائیویٹ سکولز کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل نیشنل ایکشن کمیٹی کے عہدیداران نے پندرہ اگست سے  نجی تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم کے عہدایداروں کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر ایس او پیز کے تحت سکولوں اور مدارس کو کھولنے کا اعلان کرے بصورت دیگر ملک بھر کے نجی تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم میں ہونے والے حرج سے بچنے کیلئے ازخودپندرہ اگست سے کھول دیئے جائینگے کیونکہ گیلپ سروے کے مطابق بھی 74فیصد والدین نے سکولز کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔حکومت ہمارے سکولز کھولنے کے فیصلے کو اپنے ساتھ ٹکراؤ  نہ سمجھے بلکہ اس حوالے سے ہماری سرپرستی کرے۔ اگر حکومت نے نجی تعلیمی ادارے کھولنے میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔

تعلیمی ادارے کمیٹی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -