قبائلی ضلع مہمند کے تمام مریض صحت یاب ہوکر کورونا سے پاک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

  قبائلی ضلع مہمند کے تمام مریض صحت یاب ہوکر کورونا سے پاک ہونے کا اعزاز حاصل ...

  

 مہمند(نمائندہ پاکستان)قبائلی ضلع مہمند کے تمام مریض صحت یاب ہوکر کورونا سے پاک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا، 15اپریل سے 11آگست تک مرحلہ وار کل111کیسز پازیٹیو آئے تھے۔ اب تک کورونا سے دو افراد جان بحق جبکہ باقی مریضوں کے تمام 109 دوبارہ ٹسٹ منفی آگئے ہیں۔تمام ٹسٹ ریزلٹ مکمل اور تین روز کے دوران کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے، عوام ایس او پیز پر عمل درآمد جاری رکھیں،ضلع مہمند کے کورونا سے پاک پوزیشن کو بحال رکھنے کے لئے اایس او پیز پر عملدرآمد جاری ضروری ہے۔ڈینگی اورملیریا مچھروں سے حفاظت کے لئے سپرے اور مچھر دانی فراہمی کے اقدامات تیز کئے جائینگے۔ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع مہمند محکمہ صحت کے ضلعی سربراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد حیات افریدی نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کرتے ہوئے کہا. انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت مہمند، ضلعی انتظامیہ، سیکورٹی فورسز، مہمند پولیس، اور عوام کی بھرپور تعاون اور اللہ کے فضل سے کورونا وبا پھیلنے پر قابو پالیا گیا ہے۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ15اپریل سے11اگست کے دوران کل 784  مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے۔جس میں 673  افراد کے رزلٹ منفی جبکہ111 مریضوں میں کرونا وائرس کے تصدیق ہوئی۔ ضلع مہمند میں تمام مریضوں محکمہ صحت کے نگرانی اور رابطے  میں رہے۔ محکمہ صحت  وقتا فوقتا ان کی رہنمائی کرتا رہا۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے ضلع مہمند میں دو افراد کی موت واقع ہوئی۔جبکہ باقی ماندہ مریضوں کے حالت خطرے سے باہر رہی۔اور11 اگست کو باقی دو مریضوں کا نتیجہ بھی منفی آیا ہے۔جس کے بعد ضلع مہمند میں کرونا وائرس سے متاثرہ تمام مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وباء ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔اس لئے عوام بنیادی ایس او پیز یعنی ماسک پہننا، سماجی فاصلے رکھنا، ہاتھ کو بیس سیکنڈ تک صابن سے دھونے،اور ہجوم اکٹھا نہ کرنے پر عمل درآمد جاری رکھیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -