بحریہ ٹاؤن کراچی میں تھیم پارک، ڈینزو، ڈبل ڈیکر بس کاآغاز

بحریہ ٹاؤن کراچی میں تھیم پارک، ڈینزو، ڈبل ڈیکر بس کاآغاز

  

کراچی(پ ر)بحریہ ٹاؤن کراچی میں ایڈونچر لینڈتھیم پارک، کارنیول اور ڈینزو کا آج پھر سے آغاز کر دیا گیا۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے خاتمہ کے بعد بحریہ ٹاؤن کراچی میں مختلف تفریحی مقامات کو طے شدہ احتیاطی تدابیر کے مکمل انتظامات کے ساتھ کھولا گیا ہے۔ ایڈونچر لینڈ تھیم پارک کے درامد شدہ جدیدترین جھولے،  ڈینزو میں موجود دنیا بھر سے لائے گئے جانور اور کارنیول جس کے خوبصورت ماحول اور بہترین پکوانوں کیلئے عوام بے چینی سے منتظر تھی آج سے عوام کیلئے کھول دئیے گئے ہیں۔ان مقامات پر داخلے کیلئے بچوں اور بڑوں کاماسک پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔یومِ آزادی کے موقع پربھی بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے ایڈونچر لینڈ تھیم پارک، ڈینزو  اور کارنیول پر14,15,16 اگست سمیت تین روزہ تقریبات کی زبردست تیاریاں کی جا رہی ہیں جن میں میوزیکل شوز اور دیگر تفریحات شامل ہیں اور ساتھ ہی ڈبل ڈیکر بس ٹورکا مزیدار سفربھی تاکہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور کراچی کی عوام جشنِ آزادی کو بھرپور طریقے سے مناسکے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -