اقوام ممش خیل کے مشران کا سابق ضلع کونسلر ملک گل باز خان سے ملاقات 

اقوام ممش خیل کے مشران کا سابق ضلع کونسلر ملک گل باز خان سے ملاقات 

  

بنوں (نمائندہ خصوصی)اقوام ممش خیل کی صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کی رہائش آمد,اقوام ممش خیل کے مشران نے سابق ضلع کونسلر ملک گل باز خان سے ملاقات کی اس موقع پرانجمن تاجران کے ملک سلیم الرحمن,نیک جہان شاہ,بخت علی شاہ,رحم دل شاہ,گل نواز شاہ,جمیل شاہ,عمرنیاز,حاجی نیاز,حاجی سرور,قلندر شاہ,ماؤت شاہ,میاں اجمل,بنور شاہ اور دیگربھی موجود تھے اُنہوں نے سابق ضلع کونسلر ملک گل باز خان کوپولیس کی جانب سے قتل اور زخمی ہونے والے شخص کے حوالے سے آگاء کیا اُنہوں نے قوم کو یقین دہانی کرائی کہ ہم قوم کے ساتھ ہر فلور پر کھڑے ہیں اور غم زادہ خاندان کو انصاف پہنچائیں گے قانونی کسی کو ہاتھ میں نہیں دیں گے اور نہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہے آخر میں ممش خیل قوم کے مشر نیک جہان شاہ نے میڈیا کے ذریعے سابق ضلع کونسلر ملک گل باز خان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ قوم مظلوم خاندان کے ساتھ کھڑی ہے مظلوم خاندان کو ہر صورت انصاف پہنچائے گی اُنہوں نے نئے آنے والے ڈی آئی جی اول خان سے مطالبہ کیا کہ ممش خیل اقوام کو درپیش مسئلے کا نوٹس لے بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -