محرم الحرام کی آمد پر ضلع نوشہرہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے

  محرم الحرام کی آمد پر ضلع نوشہرہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)محرم الحرام کی آمد پر ضلع نوشہرہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا گیا محرم الحرام میں سیکیورٹی پر کسی قسم کی کمپرومائز نہیں کی جائے گی خیالات کا اظہار  ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے   محرم الحرام کی آمد سے متعلق تمام مکتبہ فکر کے علما کرام, اہل تشیع کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کے زیر صدارت منعقدہ میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے اجلاس میں  سیکورٹی و انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے شرکا سے محرم الحرام کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ لی اور متعلقہ افسران کو جلوس کے روٹس کی صفائی، ایمبولینسس و فائربرگیڈ کی فراہمی اور فول پروف سیکورٹی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -