ملگری لیکوالان ضلع صوابی، ہنگو اور کوہاٹ کے عبوری کابینہ کا انتخاب

ملگری لیکوالان ضلع صوابی، ہنگو اور کوہاٹ کے عبوری کابینہ کا انتخاب

  

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کی ذیلی تنظیم ”ملگری لیکوالان“ کے صوبائی ایڈوائزر اور اے این پی کے صوبائی کلچر سیکرٹری خادم حسین نے صوبے کے تین اضلاع کیلئے کابینوں کا اعلان کردیا۔ باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے صوبائی کلچر سیکرٹری و ایڈوائزر ملگری لیکوالان خادم حسین نے کہا ہے کہ ضلع صوابی میں فیصل فاران ملگری لیکوالان کے عبوری کابینہ کے صدر منتخب ہوگئے۔طلا محمد شباب سینئر نائب صدر، علی زر خان علی جنرل سیکرٹری، جاوید خان نائب صدر، مجبور افغان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ شاہد عالم ضلع صوابی میں ملگری لیکوالان کے رابطہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اسی طرح ضلع ہنگو میں ہمدرداورکزئی ملگری لیکوالان کے صدر، تاج محمد سینئر نائب صدر جبکہ امین بہار جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداران میں ظہیرخٹک نائب صدر،ہلال اورکزئی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جبکہ جہانزیب گل رابطہ سیکرٹری شامل ہیں۔ اسی طرح ضلع کوہاٹ میں رحمت شاہ رحمت ملگری لیکوالان کے صدر، فیروز خان صادق سینئر نائب صدر جبکہ شفیع اللہ شفیع جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ دیگر عہدیداران میں صادق سرگردان نائب صدر، ادریس امیل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری  جبکہ شاکر اورکزئی رابطہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ اے این پی ضلع صوابی کے سیکرٹری ثقافت اکمل خان، ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری ثقافت طاہر لاچوی اور ضلع ہنگو کے سیکرٹری ثقافت سید سمیع الحسن نے تمام نام صوبائی ایڈوائزر ملگری لیکوالان خادم حسین کے ساتھ باچاخان مرکز پشاور میں جمع کرادی ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -