سری نگر، بھارت نے 3کشمیر ی نوجوانوں کو پاکستانی قرار دیکر شہید کر دیا 

سری نگر، بھارت نے 3کشمیر ی نوجوانوں کو پاکستانی قرار دیکر شہید کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سری نگر(آئی این پی)بھارت نے معصوم کشمیری خاندان پر ظلم کی انتہا کر دی اور   پاکستانی ہونے کا جھوٹا الزام لگا کر تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔شہید کشمیریوں کے اہل خانہ نے بتایا کہ 18 سالہ ابرار کھٹانہ، 21 سالہ امتیاز احمد اور 25 سالہ ابرار احمد 16 جولائی کوکام کی تلاش میں سری نگر جانے کے لیے اپنے گھروں سے نکلے جس کے بعد ان سے رابطہ منقطع ہو گیا۔ قابض بھارتی فوج نے کہا تھا کہ تین نوجوان 18 جولائی کو جھڑپ کے دوران مارے گئے ہیں۔ قابض فوج نے خود ہی ان کی تدفین بھی کر دی، بعد میں ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھیں تو ان کے اہل خانہ کو علم ہوا کہ ان کے پیارے شہید کیے جا چکے ہیں۔ اہل خانہ نے ثبوت کے طور پر شہدا کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیری شہید

مزید :

صفحہ اول -