ضلع ہنگو میں پولیو کمپین کو قومی جزبے کے تحت کامیاب بنایا جائیگا، عرفان محسود

 ضلع ہنگو میں پولیو کمپین کو قومی جزبے کے تحت کامیاب بنایا جائیگا، عرفان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ) ضلع ہنگو میں پولیو کمپین کو قومی جزبے کے تحت کامیاب بنایا جائیگا،علماء سمیت سول سوسائٹی قومی مہم میں محکمہ ہیلتھ کے شانہ بشانہ ہو گی۔94579 بچوں کی ویکسینیشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر ملک نیاز اور دیگر نے پولیو کمپین کی تیاریوں کے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں مولانا عبدالجلیل،پراونشل پولیو آفیسر ڈاکٹر یونس،علما ء کرام،سماجی تنظیموں کے نمائیندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔اجلاس میں 13اگست سے پولیو مہم کو شروع کرنے کے حوالے سے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ روزہ پولیو کمپین کوکامیاب بنانا ہم سب کی مشترکہ اخلاقی،قومی اور سماجی زمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ علماء،صحافی برادری اور سول سوسائٹی کا اس ضمن میں تعاون ناگزیر ہے، ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک نیاز نے کہا کہ پانچ روزہ خصوصی مہم کے دوران 94579 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 450 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 24 فکس،36 یو پیک چیئرمین،اور باقی موبائلز ٹیمیں شامل ہے ہیں اسی طرح ان ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے 118 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔اجلاس میں اے ڈی سی عرفان محسود،اے سی اویس عمر کیانی اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک نیاز نے بچے کو قطرے پلا کر قومی پانچ روزیہ انسداد پولیو کمپین کا افتتاح بھی کیا۔