شانگلہ، ہیلتھ کئیر کمیشن کی بڑی کاروائیاں،عوامی شکایات پر عطائی ڈاکٹرزکا گھیرا تنگ

   شانگلہ، ہیلتھ کئیر کمیشن کی بڑی کاروائیاں،عوامی شکایات پر عطائی ڈاکٹرزکا ...

  

الپوری (ڈسڑکٹ رپورٹر) شانگلہ میں ہیلتھ کئیر کمیشن کی بڑی کاروائیاں،عوامی شکایات پر عطائی ڈاکٹرزکے خلاف گیرا تنگ کردیا،کسی کو بھی انسانی صحت کیساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی،بھرپور کاروایاں جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہارپی ایم ڈی یو کمپلینٹس خیبر پختونخواہ کے ہیلتھ کئیر کمیشن کے سینئر انسپکٹر سعید الرحمن سوات زون کے فیض علی خان نے شانگلہ کے تحصیل الپوری اوربشام میں کاروائی کرتے ہوئے کہی۔ہیلتھ کئیر کمیشن نے  36کلینکس اور لیبارٹریز کے خلاف کاروائی کی۔6ایکس ریز لاک کرکے سیل کردیا گیا کہیں کو نوٹس جبکہ دو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے،رجسٹریشن رینول نہ کرنے پر کہیں میڈیکل سنٹرز کو سیل اور لاک کردیا گیا،ہومیوپیتھک کلینک کو سیل کردیا گیا،نور میڈیکل سنٹر کو لاک کرکے سیل کردیا گیا،تسلیم اختر اینڈ فراح خان میٹرونٹی ہوم کو لاک کرکے سیل کردیا گیا۔علاقے میں سرگرم عمل درجنوں عطائی ڈاکٹرز کی نام نہاد صحت مراکز کو تالے لگا کر رفوچکر ہوگئے۔پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی عوامی شکایات کی روشنی میں خیبر پختونخواہ کے کمیشن میں سینئر انسپکٹر سعید الرحمنٰ ہمراہ فیض علی خان نے شانگلہ کے مختلف علاقوں کے کلینکس، لیارٹریز اور نجی صحت مراکز کا معائنہ کی،معائنے کے دوران عطائی اور نان کوالیفائیڈ افراد کے خلاف کاروئی کی۔اگلے ہفتے آئندہ ہفتے کو پھر وزٹ کرینگے،کلینکس،ایکس رے مشینز اور لیبارٹری تجدیدرجسٹریشن  کے لئے نوٹس جاری کئے۔عوامی حلقوں نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے کاروئی کو سراہتے ہوئے اس میں مزید تیزی لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -