نوشہرہ،پولیس کی کارروائی،قتل کیس کا مطلوب اشتہاری گرفتار
نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری گرفتارپولیس ترجمان کے مطابق12-5-2020 کو آصف کو قتل کیا گیا۔جسکی دعویداری تین ملزمان لائق،آیاز اورعلی پر کی گئی رسالپور پولیس نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او تھانہ رسالپور نیک زمان کی قیادت میں ڈی پی او نوشہرہ نجم الحنین کی ہدایت اور اے ایس پی سرکل نوشہرہ کی نگرانی میں چھاپے شروع کر دئیے۔اورملزمان میں سے آیاز کوفوری طورگرفتار کر لیا۔اس دوران مقتول کی بہن (س)نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس پر ملزمان کو گرفتار نہ کرنے کا الزام لگایا۔پریس کانفرنس کرنے والی خاتون خود روالپنڈی تھانہ نصیر آباد پولیس کو اقدام قتل کے دو مقدمات مقدمہ نمبر 578/20جرم 324/34 اور مقدمہ نمبر 651/20 جرم 324-363-511-148-148 میں مطلوب تھی۔رسالپور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش جاری رکھی۔ملزمان میں سے لائق نے عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کر لیا۔جبکہ علی کو گرفتار کر لیا گیا۔۔