اخبارفروشوں کابی آرٹی سٹیشنوں میں سٹالزکامطالبہ

  اخبارفروشوں کابی آرٹی سٹیشنوں میں سٹالزکامطالبہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)اخبارفروش یونین کے صدررضاخان،جنرل سیکرٹری محمدرفیق اورسیکرٹری اطلاعات رحمن گل مہمندنے کہاہے کہ جس طرح ائیرپورٹس میں اخبارفروشوں کے سٹالزہوتے ہیں اسی طرح پشاورکے بی آرٹی سٹیشنوں میں بھی اخبارفروشوں کوسٹالزکی اجازت دی جائے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرشوکت یوسفزئی نے ہمارے ساتھ سٹالزکی اجازت کاوعدہ کیاتھاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمودخان،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ ملک شاہ محمودخان وزیراوربی آرٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بی آرٹی سٹیشنوں میں ہم اخبارفروشوں کوسٹالزلگانے کی اجازت دی جائے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -