پشاور،پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور،پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین سی اینڈ ڈبلیو خیبر پختونخوا نے تنخواہوں میں عدم اضافے اور سن کوٹہ کے تحت بھرتیاں نہ کرانے پر حکومت کیخلاف باچاخان چوک سے اسمبلی چوک تک ریلی نکالی اور مطالبہ کیا کہ 1996 ء رولز کا فوری خاتمہ کیا جائے ریلی کی قیادت یونین کے صدر ملک نثار خان، سینئر نائب صدرمومن خان، جنرل سیکرٹری عبدالسلام، چیئر مین حبیب اللہ عمرزئی، اعجاز احمد، فرحت اللہ اور عبدالرحمن کر رہے تھے جن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ملازم دشمن پالیسی اپنا لی تاہم موجودہ تنخواہوں پر ٹیکس لگا لیا حالانکہ حالیہ حکومت میں مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ بڑھی اور اشیاء خوردونوش کے نرخوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہوتا جا رہا ہے ایمپلائز اور ڈیزیز سن کوٹہ کے تحت بھرتیاں نہ کرنا ریٹائرڈ اور فوت شدہ ملازمین کے بچوں کیساتھ ناانصافی ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ایمپلائز اور ڈیزیز سن کوٹہ کے تحے جاں بحق اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کی بھرتیاں کرکے 1996 ء کے سروس رولز کا فوری خاتمہ کیا جائے تاکہ ملازمین کی مشکلات میں کمی آسکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -