ن لیگ کا عمران خان، شہزاد اکبر، چیئر مین نیب کیخلاف مقدمہ درج کرانیکا اعلان 

  ن لیگ کا عمران خان، شہزاد اکبر، چیئر مین نیب کیخلاف مقدمہ درج کرانیکا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوقاز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کے سامنے ریاستی دہشت گردی اور جبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے کارکنوں پر تشدد کیا گیا اور گاڑی پر پتھر برسائے گئے۔  نیب کی طرف سے آج بلانے کا مقصد نقصان پہنچانا تھا۔آج جس حکومتی دہشت گردی کا میں نے مظاہرہ کیا ہے وہ میرے لیے یا مسلم لیگ (ن)کے لیے نہیں بلکہ اس جعلی اور سلیکٹڈ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے، نیب کے دفتر کے سامنے ریاستی دہشتگردی اور جبر کا مظاہرہ کیا گیا، پر امن نہتے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، آنسو گیس اور پتھر لگنے سے کارکن زخمی ہوئے،گاڑی پر پتھر برسائے گئے، مجھے گھر سے بلانے کا واحد مقصد نقصان پہنچاناتھا،بلٹ پروف گاڑی نہ ہوتی تو پتھر مجھے لگتے،پولیس یونیفارم میں لوگوں نے پتھر مارے، پتھر لگنے سے مجھے ہیڈ انجری بھی ہوسکتی تھی، مجھے واپس جانے کیلئے پیغام بھی آئے، مجھے کہا گیا بی بی واپس چلی جائیں، نیب والوں نے دروازہ نہیں کھولا، چھپ کر بیٹھے رہے، نیب کے دروازے کے باہر کھڑی رہی اور کہا مجھ سے جواب لے لیں،نیب کا کال لیٹر مجھے پرسوں موصول ہوا، کہا گیا شاید میں نے کوئی زمین خریدی ہے، کاللیٹر میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا۔ نیب پیشی کی منسوخی کے بعد ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ خان، مریم اورنگزیب،پرویز رشید، دانیال عزیز، طلال چوہدری، شائستہ پرویز ملک، محمد زبیر، ملک پرویز، خواجہ عمران نذیر، چوہدری شہباز، غزالی سلیم بٹ، فیصل کھوکھر، ثانیہ عاشق، سلمی بٹ اور شیزہ خواجہ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جس طرح پر امن اور نہتے کارکنان پر پتھر برسائے گئے،اسپرے کیا گیا،آنسو گیس پھینکی گئی میں اس کی بھرپور مذمت کرتی ہوں اور مسلم لیگ(ن)کے جو کارکنان میرے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لیے جبر کا سامنا کرتے ہوئے وہاں کھڑے رہے انہیں سلام پیش کرتی ہوں۔ کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈرنے والی نہیں، وہ اور ان کے والد اپنے موقف پر قائم ہیں، میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔لیگی رہنما قافلے کی صورت میں جاتی امرا رائیونڈ سے نیب آفس پہنچے۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شبہازشریف کی کارکنان پر پولیس شیلنگ، مریم نوازکی گاڑی پرپتھراو اور حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور قابل افسوس ہے۔ کارکنان پر شیلنگ، پتھراؤ اور مریم بیٹی کی گاڑی پر حملے میں نیب نیازی گٹھ جوڑ ملوث ہے عمران نیازی سیاسی مخالفین کے خلاف غیرجمہوری، غیرقانونی اور سیاسی انتقام کے منفی راستے پر چل رہے ہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی فسطائیت سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ آئندہ ہوں گے۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -