پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر ،105 افراد کا چالان

 پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر ،105 افراد کا چالان

  

پشاور(کرائم رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے نو پارکنگ زون میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر گزشتہ ہفتے مزید 1057 افراد کا چالان کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وسیم احمد خلیل کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے گزشتہ ہفتے شہر بھر میں نو پارکنگ زون میں گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے تحت سینکڑوں گاڑیوں کو فورک لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ٹرمینل میں بند کردیا گیا جبکہ سینکڑوں گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر چالان کیا گیا جن سے جرمانوں کی مد میں ہزاروں روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کردیئے گئے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ شہری نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس اقدام سے ٹریفک جام ہوتا ہے جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہونے سمیت اکثر اوقات رش میں ایمبولینسز پھنس جاتی ہیں جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری محب وطن اور مہذب شہری بننے کا ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور غلط پارکنگ اور نو پارکنگ زونز میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کرکے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -