کوئٹہ تفتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112ارب روپے خرچ ہونگے، شیخ رشید 

کوئٹہ تفتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112ارب روپے خرچ ہونگے، شیخ رشید 

  

 اسلام آباد (آئی این پی)  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان ٹریک کی اپ گریڈیشن پر 112 ارب روپے خرچ ہوں گے، پراجیکٹ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کے درمیان مسافروں کی آمد و رفت اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اہم بات چیت کی گئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان ریلوے کوئٹہ، تفتان ریل ٹریک کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے فیزیبلیٹی سٹڈی مکمل کر چکا ہے۔پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کے تحت منظور ہونے والے ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کا انقلاب آئے گا۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے اس موقع پر کہا کہ اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن (ای سی او)کے تحت پاکستان، ایران اور ترکی فریٹ ٹرین کے حوالے سے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان ریلوے اور ایران ریل کے درمیان شراکت داری کے باہمی منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، دریں اثناایرانی سفیر نے شیخ رشید کو ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ محمد اسلامی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا۔

شیخ رشید

مزید :

پشاورصفحہ آخر -