پی آئی اے کا 14 اگست سے لوکل پروازوں پر14فیصد رعایت کا اعلان

پی آئی اے کا 14 اگست سے لوکل پروازوں پر14فیصد رعایت کا اعلان

  

 کراچی (سٹاف رپورٹر) قومی ایئر لائن نے جشن آزادی پر گلگت اورسکردوکے لیے خصوصی پروازیں چلانے اور اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مابین پروازوں پر14فیصد رعایتی پیکج کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن نے جشن آزادی کی خوشیاں دو بالا کرنے کے لئے خصوصی پروازیں اور رعائیتی پیکج کا اعلان کردیا اور کہا 14 اگست سے سکھر، ملتان اور گوادر کے لئے ملک کے مختلف حصوں سے پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن نے اندرون ملک سیاحت کو فروغ دینے کیلئے یوم آزادی کی چھٹیوں میں گلگت اور سکردو کے لئے بھی رعائتی کرایوں کے ساتھ خصوصی اضافی پروازیں چلا رہی ہے۔

پی آئی اے

مزید :

صفحہ اول -