خدائی خدمتگارتنظیم کی فعالیت خوش آئند ہے، حیدرخان ہوتی 

    خدائی خدمتگارتنظیم کی فعالیت خوش آئند ہے، حیدرخان ہوتی 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) باچاخان ٹرسٹ کے زیراہتمام خدائی خدمتگار تنظیم کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔ باچاخان مرکز پشاور میں واقع دفتر کا افتتاح اے این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر امیرحیدرخان ہوتی نے کی۔ اس موقع پر باچاخان ٹرسٹ کے سی ای او ایمل ولی خان، تنظیم کے مرکزی سالار اعظم ڈاکٹر شمس الحق، اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین، خدائی خدمتگار تنظیم کے مرکزی و صوبائی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر امیرحیدر خان ہوتی نے کہا کہ خدائی خدمتگار تنظیم کی فعالیت خوش آئند ہے، ملک بھر میں عوامی خدمت کا جذبہ لے کر خدائی خدمتگار تنظیم کام کرے گی۔ یہ تنظیم دراصل باچاخان کے ارمانوں میں سے ایک ہے۔ خدائی خدمتگار تنظیم ملک بھر میں ہنگامی حالات، حادثات، قدرتی آفات اور دیگر مشکلات کے موقع پر عوامی خدمت سرانجام دے گی اور اس تنظیم کوبہت جلد پورے ملک تک وسیع کیا جائیگا۔ امیرحیدرخان ہوتی نے کہا کہ خوش آئند امر یہ ہے کہ باچاخان کے پیروکار خدائی خدمتگاری کے جذبے سے سرشار ہیں اور تنظیم کی فعالیت میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں خدائی خدمتگار تنظیم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان کے ساتھ ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -