18 اگست کو نیو تحصیل آفس صوابی میں تحصیل حاضری کا انعقاد 

  18 اگست کو نیو تحصیل آفس صوابی میں تحصیل حاضری کا انعقاد 

  

صوابی(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود کی نگرانی میں منگل اٹھارہ اگست کی صبح گیارہ بجے نیو تحصیل آفس صوابی میں تحصیل حاضری کا انعقاد کیا جائیگا جس میں تمام انتظامی آفسران، آفسران مال، تحصیلداران اور پٹواریان موقع پر موجود ہونگے جب کہ وہ اس موقع پر درستگی ریکارڈ، فرد کا اجراء، انتقالات کا اجراء، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، ملاحظہ ریکارڈ و دیگر مسائل حل کرینگے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے مسائل فوری حل کرنے کے لئے اس پروگرام میں بھر پور شرکت کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -