ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے خودکار برقی نظام نصب کرنے کا فیصلہ

   ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے خودکار برقی نظام نصب کرنے کا ...

  

کراچی (سٹاف ر پورٹر) پرندوں سے طیاروں کو بچانے اور ہوائی سفر کو محفوظ بنانے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ہوائی اڈوں پر برڈشوٹر سمیت پرندوں کو بھگانے کے روایتی طریقوں کوبتدریج ختم کیا جائے گا اور ملک کے بڑے انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر پرندوں سے جہازوں کو بچانے کیلئے جدید خودکار برقی نظام نصب کئے جائیں گے۔جناح انٹر نیشنل، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر ائیرپورٹ پر جدید خود کار نظام نصب کیئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ڈی جی سی اے اے حسن ناصر جا می نے احکامات جاری کردیئے۔عیدالاضحی پر کراچی پر گندگی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے پرندوں کی آمد میں سب سے زیادہ اضافہ ہورہا ہے۔ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق پرندوں کی آمد میں اضافہ جہازوں کیلئے خطرہ ہیں، بلدیاتی اداروں کو متعدد بار صفائی ستھرائی اور کچرے کو اٹھانے کیلئے کہا گیا لیکن تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔

ڈی جی سی اے اے

مزید :

صفحہ اول -