صوابی، غیر قانونی اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،متعدد گاڑیاں بند

  صوابی، غیر قانونی اڈوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،متعدد گاڑیاں بند

  

صوابی(بیورورپورٹ) تحصیل میونسپل ایڈ منسٹریشن ٹوپی نے غیر قانونی اڈوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے کئی گاڑیوں کو بند کر دیا۔ اس سلسلے میں ٹی ایم او ٹوپی نوید خان گنڈا پور کی قیادت میں ٹی ایم اے سٹاف اور پولیس کی موجودگی میں ٹوپی شہر میں تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کے خلاف کارروائی کی گئی اس موقع پر کئی گاڑیوں کو بند کر دیا گیا ٹی ایم او ٹوپی نوید خان گنڈا پور نے اس موقع پر کہا کہ ٹوپی شہر میں غیر قانونی اڈوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹی ایم اے کا عملہ صفائی بھر پور انداز میں دن رات صفائی میں مصروف عمل رہتا ہے انہوں نے کہا کہ ٹوپی شہر کو صاف اور ستھرا رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر مقامی دوکانداروں نے احتجاج بھی کیا اور ٹی ایم اے کے اس اقدام کو تاجروں کا معاشی قتل قرار دیا۔  

مزید :

پشاورصفحہ آخر -